ریاض ...سعودی ایف ڈی اے میں ابلاغی امورکے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرحمان السلطان نے واضح کیا ہے کہ سعوی عرب میں دواﺅں کی اجارہ داری نہیں۔ خلیجی ممالک میں سب سے زیادہ سستی دوائیں سعودی عرب میں ہی ہیں۔ مملکت میں فروخت کی جانے والی 64فیصد دواﺅں کے نرخ 50ریال سے کم ہیں۔ بہت ساری دوائیں ایسی ہیں جن کے نرخ غیر ممالک میں رائج نرخوں سے کم ہیں۔ اکثر خلیجی ممالک میں رائج نرخوں سے 20فیصد کم ہیں۔