بلیا۔۔۔۔یوپی کے چندولی ضلع میں گائے چرانے کے الزام میں 2نوجوانوں کوزدوکوب کرنے کی واردات کے بعداب بلیا ضلع کے رسڑا قصبہ میں گائے چوری کے الزام میں 2نوجوانوں پرتشدد کے بعد شہر میں گشت کرایا گیا۔اطلاع کے مطابق نوجوان بلیا ضلع کے رسڑا کوتوالی علاقے کے تھانہ مٹھیا سے گائے چوری کرکے غازی پور لے جارہے تھے کہ گاؤں والوں نے انہیں پکڑ لیا اورزدوکوب کرنے کے بعد چوروں کا آدھے سرکا بال مونڈ دیا اور سر پر چونا لگا یا اور گردن میں ٹائر باندھ کر اس میں تختی لٹکا دی جس پر تحریر تھا’’ہم گائے چور ہیں‘‘بعد ازاں نوجوانوں کو شہر میں گھمایا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ کر نوجوانوں کو آزاد کرایا۔پولیس کے مطابق نوجوانوں نے پوچھ گچھ کے دوران اپنا نام سونو اور سبھاش رام بتایا جو رسڑا کے گاؤں نگپورا کے رہنے والے ہیں۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزمان کو گرفتارکرنے کی کارروائی شروع کردی ۔