مکہ: ٹائر اسکریچنگ کرنیوالا نوجوان گرفتار
مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ پولیس نے ایک اسکول کے قریب ٹائر اسکریچنگ کا شوق کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ٹائر اسکریچنگ پر مشتمل وڈیو کلپ نے ہنگامہ برپا کردیا تھا۔ وڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ ایک نوجوان مکہ مکرمہ کے العوالی محلے میں ایک اسکول کے قریب ٹائر اسکریچنگ کا شوق کررہا ہے جہاں سیکڑوں طلبا ءتھے۔محکمہ ٹریفک نے فوری طور پر وڈیو کا تجزیہ کرکے دریافت کرلیا کہ کس نوجوان نے اسکول کے قریب ٹائر اسکریچنگ کا شوق کیا ہے۔ تلاش کرکے گرفتا ر کرلیا گیا۔ پہلی بار ٹائر اسکریچنگ پر20ہزار ریال جرمانہ وقید ، دوسری بار پر 40ہزارو قید اور تیسری بار پر 60ہزا ر ریال جرمانہ مقرر ہے۔ پہلی بار، دوسری بار اور تیسری مرتبہ ٹائر اسکریچنگ پر کار ضبط بھی کی جاتی ہے۔