بنگلور۔۔۔۔اسرو بہت جلد ملک کا سب سے بڑا کمیونیکیشن سیٹلائٹ جی سیٹ 11لانچ کریگا۔ اس کا وزن 5.6ٹن ہے اور یہ 500کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیاہے۔ اسے یورپی بین الاقوامی ایجنسی کے راکٹ ایرین ۔5کے ساتھ ساؤتھ افریقہ کے فرنیچ گوئنامیں واقع کورو لانچ سائٹ سے بھیجا جائیگا۔اس کے کامیاب تجربے سے ہندوستان میں انٹر نیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروس میں تبدیلی آئیگی اور ڈیجیٹل انڈیا مہم کو استحکام حاصل ہوگا۔ اسرو کے چیئرمین اے ایس کرن کمار نے بتایا کہ اسے ماہِ رواں کے آخر تک لانچ کردیا جائیگا۔ اس سے ہندوستان کے تمام دیہات، قصبوں اور شہروں میں انٹر نیٹ کی اسپیڈ کافی تیز ہوجائیگی۔