Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

8شادیاں کرنے اور کروڑوں کی دھوکہ دہی کرنیوالا گرفتار

کوئمبٹور۔۔۔۔چنئی کے کالج میں خاتون لیکچرر 45سالہ اندرا گاندھی کی زندگی میں پروشوتمن کی شکل میں ایک نئی بہار آئی جس سے انہوں نے شادی کرلی۔ شادی کے بعد اندرا کے شوہر نے چنئی کا گھر فروخت کرکے کوئمبٹور میں رہنے کی بات کی جس پر اندرا خوشی خوشی راضی ہوگئی۔  گھرفروخت کرنے کے بعد شوہر ڈیڑھ کروڑ روپے لیکر غائب ہوگیا۔ قبل ازیں پروشوتمن  8خواتین سے شادی کرنے کے بعد ان کے پیسے لیکر فرار ہوچکا تھا ۔ اندرا نے اس معاملے کی شکایت پولیس سے کی جس کے بعد پروشوتمن کے سارے کالے کارناموں کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ایک ایجنسی کی معرفت شکار تلاش کرتا تھا۔ ایجنسی چلانے والے پیسے لیکر امیر اور شادی کی خواہشمند مطلقہ خواتین کی بابت معلومات فراہم کردیتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ پروشوتمن کیخلاف دھوکہ دہی کے 18کیس درج ہیں ۔اسے جلد گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائیگا۔

شیئر: