Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ میں خودکش دھماکہ، 6افراد ہلاک

کوئٹہ .... بلوچستان اسمبلی کے قریب زرغون روڈ پر منگل کی شام خود کش دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید اور 22 زخمی ہوگئے ۔ دھماکہ اسمبلی اجلاس ختم ہونے کے فوراً بعد ہوا۔ وی آئی پی موومنٹ کے باعث سڑکیں بند تھیں۔ ارکان، اسمبلی سے نکل رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا۔ دہشتگردوں کی جانب سے بلوچستان کانسٹیبلری کے ایک ٹرک کو نشانہ بنایا گیا ۔ سکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ صدرممنون ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف اور دیگر سیاستدانوں کے علاوہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹر پر دھماکے کی مذمت کی ہے۔

شیئر: