کیا شادی کی خواہش رکھنا جرم ہے؟ عمران
لاہور.... بشریٰ مانیکا سے شادی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شادی کی خواہش کی ہے۔ عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ3 دن سے اس کشمکش میں ہوں کہ کیا میں نے کوئی بینک ڈکیتی کی ہے، منی لانڈرنگ کی ہے یا ماڈل ٹاﺅن سانحہ کے آپریشن کے احکامات دئیے یا پھر ریاستی معلومات ہند کو فراہم کی ہیں؟ میں نے صرف شادی کی خواہش کی ہے۔ کیا شادی کی خواہش رکھنا بڑا جرم ہے۔