امریکہ، پاکستان کو قربانی کا بکرا بنا رہا ہے، خرم دستگیر
اسلام آباد.... پاکستانی وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روس کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان اسلحے کی خرید و فروخت اور فوجی مشقیں ہوئی ہیں۔ آرمی چیف کے دورہ ایران کے بعد صورتحال انتہائی سازگار ہوئی ہے۔ حال ہی میں پاک، ایران دوطرفہ قومی سلامتی مشیران کی ملاقات بھی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، ترکی اور چین کے ساتھ ہمارے تعلقات مثالی ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کھربوں ڈالرز خرچ کرنے اور سیکڑوں فوجی مروانے کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیت سکا اسلئے اب پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔