10جنوری بدھ کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار” الشرق الاوسط “کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں:
٭ سعودی ملائیشین سربراہ کانفرنس، 2طرفہ تعلقات اور خطے کے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال
٭ اسرائیل نے دمشق کے قریب القطیفہ میں ایرانی اسلحہ کی رسد پر فضائی بمباری اور میزائل حملہ کردیا
٭ روس نے حمیمیم او رطرطوس اڈوں پر حملے میں امریکہ کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کردیا
٭ حوثی باغیوں نے یمن میں قیام امن کی عالمی مساعی کو مسترد کرکے جنگ کے ذریعے فیصلے کا عزم ظاہر کیا
٭ خمینی کے جانشین کی حیثیت سے علی خامنہ ای کے انتخابا ت میں ہونے والی گھپلے بازی وڈیو کلپ نے منکشف کردی
٭ حماس کے ایک بانی عماد العلمی سر میں گولی لگنے پر موت کی کشمکش سے دوچار، فائرنگ کے ذرائع نامعلوم
٭ 2001ءسے اب تک 76 ممالک میں دہشتگردی کے خلاف جنگ پر امریکہ نے 6.5ٹریلین ڈالر خرچ کئے
٭ تیونس کی اپوزیشن نے مخالفت کا لہجہ تیز کرلیا۔ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی حمایت کا اعلان، حکومت نے دھمکیاں دینا شروع کردیں
٭٭٭٭٭٭٭