Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سزائے موت کیلئے پھانسی ہی کیوں؟سپریم کورٹ

نئی دہلی۔۔۔۔۔ سزائے موت کے تحت پھانسی کے متبادل کی پٹیشن پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔پٹیشن پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ مرکزی حکومت بتائے کہ دوسرے ممالک میں موت کی سزا کیسے دی جاتی ہے؟ اس معاملے پر مرکزی حکومت نے جواب داخل کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے 4ہفتے کی مہلت مانگی جسے قبول کرلیا ۔ معاملے میں درخواست گزار کی دلیل تھی کہ پھانسی کی سزا غیر انسانی عمل ہے۔ آج کے تہذیب یافتہ دور میں یہ قابل قبول نہیں لہذا موت کی سزا یسی ہو جس میں درد کم ہو۔ ساتھ ہی موت کا ڈر بھی نہ ستائے ۔پٹیشن میں یہ دلیل بھی دی گئی ہے کہ پھانسی کی سزا میں تقریباً40منٹ لگتے ہیں جبکہ انجکشن، گولی مارنے اور بجلی کے جھٹکے سے مارنے میں محض چند منٹ۔ ایسے میں موت کی سزا کے تحت انہی میں سے کوئی طریقہ اختیار کیا جانا چاہئے۔

شیئر: