Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عام آدمی کیلئے کوئی تحفظ نہیں، زینب کے والد کا بیان

اسلا م آباد.... قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کے والد نے کہا ہے کہ عام آدمی کے لئے کوئی تحفظ نہیں ہے اور سیکیورٹی صرف حکمرانوں کیلئے ہے ہم تو کیڑے مکوڑے ہیں جبکہ انصاف ملنے تک بیٹی کی تدفین نہیں ہوگی۔ بعدازاں تدفین کردی گئی۔ وہ عمرہ ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والد کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ جو ظلم ہوا اس پر دل غم سے چور ہے۔ پولیس نے ہمارے رشتہ داروں کے ساتھ بالکل تعاون نہیں کیا۔ پولیس کارروائی کرتی تو ملزم گرفتار ہوجاتے لیکن قانون کے رکھوالوں نے بچی کو ڈھونڈنے کےلئے کوئی تعاون نہیں کیا۔ زینب کے والد کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی حکمرانوں کیلئے ہے ہم تو کیڑے مکوڑے ہیں۔ عام آدمی کےلئے کوئی تحفظ نہیں۔ چیف جسٹس اورآرمی چیف واقعہ کا نوٹس لیں۔ ابھی قصور جارہے ہیں اور بچی کو تب تک نہیں دفنائیں گے جب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پچھلے 2 سالوں سے بچیوں کو گھر سے باہر بھیجنے سے خوفزدہ ہیں۔میرا ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں ہیں۔ زینب کو 4 کلمے یاد تھے اور پانچواں یاد کررہی تھی ۔ وہ ہر وقت درود شریف بھی پڑھا کرتی تھی۔ اس موقع پر میڈیا نے بچی کی والدہ سے بھی بات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ غم کے مارے نہ بول سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میری بچی زینب ہی اب اس دنیا میں نہ رہی میں کیا کہوں، مجھے صرف انصاف چاہیے۔

شیئر: