Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ قصور کی سیاستدانوں کی طرف سے مذمت

لاہور .... چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو، شریک چیئرمین آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں نے قصور میں بچی کے اغوا اور قتل کی مذمت کی اور کہا ننھی زینب کے قتل نے ثابت کر دیا معاشرے میں بچے کتنے غیر محفوظ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا، ایسے خوفناک واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کے تحفظ کےلئے مجرموں کو سزا دینا ہوگی۔ 

شیئر: