Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی این سیشن اولڈ ایج ہوم میں !

چنئی۔۔۔۔۔حالیہ ودھان سبھا انتخابات میں اپوزیشن نے کا فی سوال کھڑے کئے تھے لیکن انتخابات میں شفافیت لانے اور منظم کرنے کا سہرا سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی این سیشن کے سر جاتا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے سیشن گمنامی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ 85سالہ سیشن آج کل اولڈایج ہوم میں رہ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق  وہ نسیان کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ وہ اپنے گھر بھی آتے جاتے رہتے ہیں،ٹی این سیشن تامل ناڈو کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ ہند کے 10ویں الیکشن کمشنر رہ چکے ہیں۔ وہ 12دسمبر 1990ء سے11دسمبر 1996ء تک چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر فائز رہے۔

شیئر: