کانپور۔۔۔۔کڑاکے کی ٹھنڈ میں راہگیروں ، مزدوروں و غریبوں کو راحت دینے کیلئے لینن پارک چوراہے پرٹھنڈ سے بچانے کیلئے لکڑیاں جلائی گئیں اور چائے بسکٹ تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر مزدور کانگریس ضلع کمیٹی کے صدر ہر پرکاش اگنہوتری نے لوگوں میں چائے تقسیم کی اور کہا کہ چھوٹی موٹی کوششوں سے ہی لوگوں کو بڑی راحت ملتی ہے ۔ لوگوں کو چاہئے کہ آگے بڑھ کر سماج کے پسماندہ و غریب بے سہاروں کی مدد کریں۔اگر ہم معاشرے میں چھوٹی چھوٹی خوشیاں بانٹیں اور مسائل کو مل جل کر حل کریں تو بھائی چارے کا ماحول بنے گا اور اچھا معاشرہ وجود میں آئے گا۔