سڈنی .... آسٹریلیا میں انٹرنیٹ سروسز کی ناقص کارکردگی کی خبریں کافی دنوں سے آرہی تھیں اور اب تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ یہاں کے انٹرنیٹ کنکشن کی رفتار شرمناک حد تک کم ہوچکی ہے او ررفتار کے اعتبار سے یہ ملک عالمی ممالک کی فہرست میں 55ویں نمبر پر آچکا ہے جبکہ قازقستان کی حالت بھی اس سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔باخبر ذرائع کہتے ہیں کہ لوگوں اور صارفین کو انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر شرم آرہی ہے مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ آسٹریلوی حکومت نیشنل براڈ بینڈ نیٹ ورک پر 49ارب ڈالر خرچ کرچکی ہے ۔گزشتہ سال بھی آسٹریلیا کی انٹرنیٹ کارکردگی کچھ زیادہ اچھی نہیں تھی تاہم اسکی یہ درگت اس وقت دیکھنے میں نہیں آئی تھی اور اس وقت عالمی فہرست میں آسٹریلوی نیٹ ورک کی رفتار کا نمبر 53.واں تھا۔ موجودہ صورتحال میں آسٹریلیا، گوام، لیتھوانیہ اور مکائو سے بھی خراب حالت میں ہے جبکہ سنگاپور اس فہرست میں اول نمبر پر ہے۔