اسکائپ کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ اس کالنگ اپلیکیشن کے لئے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے جسے پرائیویٹ کنورسیشنز کا نام دیا گیا ہے۔فیچر کی مدد سے کوئی بھی صارف دوسرے صارف کو پیغام بھیج اور وصول کرسکے گا ۔یہ پیغامات اوپن وسپر سسٹم کے ذریعے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہونگے البتہ انکرپشن صرف چیٹ ، فائلز اور آڈیو پیغامات کے لیے ہی ہوگی جبکہ آڈیو اور ویڈیو کال اس میں شامل نہیں ہونگی۔ یہ فیچر اس وقت اینڈرائیڈ ، آئی او ایس ، میک ، ونڈوز اور لینکس ڈیوائسز پر بیٹا اسکائپ انسائڈر ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو مہیا کیا گیا ہے۔ امید ہے اسے جلد ہی تمام صارفین کے لیے بھی پیش کر دیا جائے گا۔