Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زینب کے اہلخانہ سے آئی جی ملاقات

لاہور .... آئی جی پنجاب عارف نواز نے زیادتی کے بعد قتل کی گئی زینب کے اہلخانہ سے جمعہ کو ملاقات کی اور اس افسوسناک سانحہ پر تعزیت کی۔ انہوں نے زینب کے والدین کو ملزم کو جلد پکڑنے کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کئی مشتبہ افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں جبکہ نتائج کا اعلان ڈی این اے میچ کرنے کے بعد ہو گا۔ گھر والوں کے بیانات اور شواہد کی بنیاد پر جے آئی ٹی تحقیقات کر رہی ہے۔ تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔تمام ایجنسیاں تعاون کر رہی ہیں۔ ادھر جے آئی ٹی کے سربراہ محمد ادریس، زینب کے گھر پہنچے اور انکے والد، چچا او ر اہلخانہ سے ملاقات کی۔
 

شیئر: