Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سسٹم کے بغیر ملک ترقی نہیں کرتا، عمران

 پشاور .... اشتہارات میں سڑکیں بنانے سے قومیں نہیں بنتیں۔شریف برادران عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔ یہ بات تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جمعہ کو پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں پولیس کا کام بہترین ہے۔ شریف برادران کئی برسوں سے حکومت میں ہیں لیکن وہاں پولیس کی حالت دیکھیں ۔ پنجاب پولیس پر عوام اعتماد نہیں کرتی۔ خیبر پختونخوا میں ہم آئی جی میرٹ پر لائے اور میرٹ وہاں ہوتی ہے جہاں ادارے مضبوط ہوں ۔ قومیں تعلیمی اداروں سے بنتی ہیں۔سسٹم کے بغیر ملک ترقی نہیں کرتا۔ خیبر پختونخوا کی پولیس کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔
 

شیئر: