جدہ.... مکہ مکرمہ گورنریٹ نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ ہفتے کو مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کیلئے حرمین ٹرین کا ایک اور تجربہ کیا جائے گا۔ حرمین ٹرین کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ باقاعدہ افتتاح سے قبل ہر پہلو سے حرمین ٹرین کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ ہر ہفتے کے آخر میں اس کا اہتمام کیا جائے گا۔ ٹرین کے عہدیدار اور کارکن اس کے مسافر ہوں گے۔ پبلک انوسٹمنٹ فنڈ نے حرمین ٹرین منصوبے کے فنڈ فراہم کئے ہیں۔ اس کا مقصد داخلی و خارجی حجاج کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مواصلات کی نت نئی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ اس کی بدولت جدہ اور مقدس شہروں کے درمیان سڑکوں پر دباﺅ او راژدحام کم ہو گا۔ مسافر آسانی سے کم وقت میں اپنا سفر طے کر سکیں گے۔ گاڑیوں کی آلودگی سے بھی بچا جا سکے گا۔