Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلاحی روٹیاں تیار کرنے والی بیکری بند ہونے کا اندیشہ

  سینٹ لوئس.....  پنیرا گریٹ کمپنی نے سینٹ لوئس کے علاقے میں برسوں قبل ایک عجیب و غریب ریستوران قائم کیا تھا جس میں بیکری کا شعبہ سب کی توجہ اور دلچسپی کا مرکز تھا کیونکہ یہاں روٹیوں کی فروخت کا بنیادی مقصد فلاحی کام تھا۔ اعلیٰ معیار کی بنی یہ روٹیاں دکان میں رکھی رہتی تھی جہاں صرف ایک بورڈ لگا ہوا تھا کہ آپ کو جتنی روٹیوں کی ضرورت ہے بلا تکلف لے لیں اور جتنے بھی کم یا زیادہ پیسے آپ کے پاس ہیں اطمینان سے رکھ دیں یعنی اگر 20ڈالر کی روٹی ہے اور آپ کے پاس 2ڈالر ہیں تو بھی آپ کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ کمپنی کے بانی ران شائق کا کہناہے کہ انہوں نے یہ ریستوران اور اس میں بنی بیکری کا بنیادی مقصد یہ نعرہ تھا کہ آپ جتنے چاہے پیسے ادا کریں ۔ گزشتہ 7سال میں اس ریستوران میں بنی بیکری میں 5لاکھ افراد کی ضروریات پوری کیں۔ رفتہ رفتہ آمدنی اتنی کم ہوگئی کہ اسے جاری رکھنا مشکل ہوگیا کہ اسکے بانی نے اعلان کیا کہ وہ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین کے عہدے سے دستبردار ہورہے ہیں۔ریستوران کی مالی حالت اب ایسی ہوگئی ہے کہ اب اسے ہر ماہ مالیاتی اداروںسے قرض حاصل کرنا پڑتا ہے اور یہ قرض اتنا بڑھ گیا ہے کہ اس کی یکمشت ادائیگی بھی شاید مشکل ہو۔ یہ ریستوران جس میں یہ بیکری بنی ہوئی ہے اسے کلیٹن کیفے کے نام سے کھولا گیا ہے۔ اتنے برسوں میں اس بیکری کے لوگوں کی زبردست محبت اور دعائیں شامل رہیں۔

شیئر: