Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک،پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا

گوادر... پاک ،چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے ذریعے چینی مصنوعات کی بر آمد کے لئے پہلا تجارتی قافلہ اور ایک چینی بحری جہاز گوادر کی بندر گاہ پہنچ گیا۔سرکاری ذرائع نے تصدیق کی کہ ایک چینی بحری جہاز لنگر انداز ہوچکا ہے جبکہ ایک اور جہاز کے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آنے کی توقع ہے۔دوسرا تجارتی قافلہ بھی جلد گوادر بندرگاہ پہنچنے کا امکان ہے۔چینی مصنوعات مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے ممالک کو بر آمد کئے جائیں گے۔اقتصادی راہداری کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کا باضابطہ افتتاح اتوار کو تقریب میں ہوگا وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل، گورنر بلوچستان ، وزیر اعلیٰ زہری اور 15 ممالک کے سفراءشریک ہوں گے۔گوادر یکجہتی کونسل نے سی پیک کی حمایت میں ریلی کا بھی انعقاد کیا۔

شیئر: