Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھیگوار کے استعمال سے خون میں شکر کی مقدار کم

پیرس.... فرانسیسی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ گھیگوار (ایلوویرا)کا جیل بظاہر اپنے اندر انتہائی کڑواہٹ لئے ہوئے ہے تاہم اس کے باوجود اپنے اندر بے شمار خوبیاں لئے ہوئے ہے۔ اسکے جیل کے استعمال سے ذیابیطس، گھاﺅ کے بھرنے اور سینے کی جلن دور کرنے کے ساتھ کئی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔ یونیورسٹی آف ننٹس کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گھروں کے اندر لگا ئے جانے والے پودے گھیگوارکے جیل کا استعمال خون میں سے شکر کی مقدار فوری طور پر کم کردیتا ہے۔ یہ واحد پودا ہے جو رات کے وقت بھی آکسیجن خارج کرتا ہے اور اس کو کمرہ میں رکھنے سے انسان کو تازہ آکسیجن ملتی رہتی ہے۔یہ پودا سینے کی جلن کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے اور آدھا کپ گھیگوار کا جوس کھانے سے پہلے استعمال کرنے سے سینے کی جلن سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق گھیگوارجیل جھلسے زخمیوں کے گھاﺅ کو جلد از جلد بھرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔ علاوہ ازیں گھیگوارجلد کو نرم وملائم رکھنے اور خواتین کے میک اپ کی اشیاءمیں بھی کامیابی سے استعمال کیا جا رہاہے۔

شیئر: