Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نسک پورٹل پر 100 سے زیادہ سروسز، مزید خدمات کا اضافہ ہوگا

رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 13 ملین سے تجاوز کرچکی ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارت حج کا ’نسک‘ پورٹل عالمی سطح پر عازمین حج اور عمرہ زائرین مقبول ہو رہا ہے۔
پورٹل پراس وقت 100 سے زیادہ سروسز فراہم کی جا رہی ہیں جن سے اندرون مملکت اور دنیا بھر سے زائرین مستفیض ہورہے ہیں۔
العربیہ کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے زائرین کی سہولت کےلیے نسک پورٹل کی سہولت فراہم کی تھی۔
ابتدائی طور پرنسک کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کیا جاتا تھا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس پورٹل کی اہمیت میں اضافہ ہوتا گیا۔
نسک پورٹل کے سی ای او احمد المیمان کا کہنا ہے ’اس وقت 190 ممالک میں نسک میں رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 13 ملین سے تجاوز کرچکی ہے جن میں 90 فیصد کا تعلق بیرون مملکت سے ہے۔‘
’گزشتہ برس نسک پورٹل کے ذریعے عمرہ اور روضہ شریفہ کی زیارت کے لیے 30 ملین پرمٹ جاری کیے گئے جو ایک ریکارڈ تھا۔‘
 ’ہم نسک پورٹل میں مزید سروسز کا اضافہ کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا ’ہماری کوشش ہے کہ دنیا کےکسی بھی کونے میں بسنے والا مسلمان نسک پورٹل کے ذریعے باسانی دینی معلومات حاصل کرسکے۔‘
اس وقت نسک پورٹل پر دنیا کی 20 زبانوں میں سروسز مہیا کی جارہی ہیں۔
ابتدا میں نسک پورٹل صرف عمرہ پرمٹ حاصل کرنے کےلیے جاری کیا گیا تھا تاہم وقت کے ساتھ اس میں دیگر سروسز کا بھی اضافہ کیا گیا۔
اب پورٹل سے ڈیجیٹل ویزا ، ہوٹل بکنگ ، فلائٹ بکنگ اور ٹریول سروسز حاصل کی جاسکتی ہیں۔

 

شیئر: