سعودی عرب کے ادارہ شماریات نے عالمی یوم نسواں کے حوالے سے مملکت میں مختلف پیشوں سے وابستہ سعودی خواتین کی تعداد کے حوالے سے جاری اعداد وشمارجاری کیے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاکھوں خواتین مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
لیبر مارکیٹ میں سعودی خواتین کی تعداد 36.2 فیصد تک پہنچ گئیNode ID: 883745
عاجل نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ مملکت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مثالی اقدام کیے گئے ہیں جن کی وجہ سے آج مختلف شعبوں میں سعودی خواتین اہم کردار ادا کررہی ہیں۔
سال 2024 کے اعداد وشمار کے مطابق اس وقت مملکت میں روزگار سے واستہ سعودی خواتین کا تناسب 36.2 فیصد تک پہنچ گیا ہے جن میں سے ایک لاکھ 11 ہزار 259 سیاحت کے شعبے میں کام کررہی ہیں۔
اہم ادارتی شعبوں سے 78 ہزار 356 خواتین وابستہ ہیں۔ 5 لاکھ 51 ہزار 318 خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 49 ہزار 725 خواتین صحت کے شعبے سے منسلک ہیں۔
واضح رہے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں خواتین کو بااختیار بنانا شامل ہے۔
مختلف شعبوں میں سعودی خواتین کو پیشہ ورانہ تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے۔