Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: 7 رکنی جیب تراش گروہ گرفتار

ریاض.... پولیس نے جیب تراشی کے الزام میں 7 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان مساجد کے باہر اور مختلف مارکیٹوں میں لوگوں کی جیب کاٹتے تھے ۔ المدینہ اخبار نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد پر مشتمل ایک گرو ہ جیب تراشی کے وارداتوں میں ملوث ہے ۔ گروہ کا شکار ہونے والے متعدد افراد نے اس بارے میں پولیس میں رپورٹ درج کروائی تھی جس کے بعد پولیس اہلکاروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جنہوں نے مختلف مقامات کی نگرانی کرتے ہوئے ملزمان کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا جس نے اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کر دی ۔ جیب تراش گروہ نے 42 وارداتو ں کا اعتراف کر لیا ۔ 

شیئر: