Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” خواب راستے “کے لئے ماہرہ اور فواد

لالی وڈ کے فلمساز ریحان عثمان نے نئی فلم کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق ریحان عثمان اردو فلم ” خواب راستے “ کی کاسٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ماہرہ خان ،فواد خان کو مرکزی کرداروں کے لئے کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے اداکاروں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ مارچ کے پہلے ہفتے میں بینکاک سے شروع کی جائے گی جبکہ فلم کی کچھ عکسبندی کراچی اور لاہور میں بھی کی جائے گی ۔
 

شیئر: