وزارتِ ماحولیات پانی وزراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فصلوں کی حفاظت کےلیے معروف کیڑے مار ادویات کا استعمال کریں، جعلی ادویات کے اسپرے سے گریز کریں جو ماحول اور انسانی صحت کےلیے مضر ثابت ہوسکتی ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت نے اپنے ایکس اکاونٹ پر کاشتکاروں کو ہدایات پرسختی سے عمل کرنے کی تنبیہ کی ہے تاکہ فصلوں ، ماحول اور انسانی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
مزید پڑھیں
-
سبز دھبوں والے آلو استعمال نہ کئے جائیں: وزارت زراعت
Node ID: 713336 -
وزارت زراعت نے تحفظ ماحولیات کے نئے ضوابط منظوری دے دی
Node ID: 881436
وزارت کا مزید کہنا تھا کہ کاشتکار کیڑے مار ادویات رجسٹرڈ ڈیلرز سے ہی خریدیں تاکہ غیرمعروف یا جعلی ادویات سے بچا جاسکے۔
جعلی یا غیرمعیاری ادویات کے اسپرے سے جہاں فصلیں تباہ ہوجاتی ہیں وہاں انسانی صحت کو بھی ان سے شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

وزارت نے مزید کہا ہے کہ زرعی ادویات خریدنے سے قبل بوتلوں پردرج رجسٹریشن کو چیک کرکے اس کی یقین دہانی کی جائے کہ خریدی جانے والی ادویات معیاری ہیں۔