Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی نے بچوں سے ملنے کی خاطر سڑک تعمیر کردی

 اڑیسہ.... اڑیسہ کے دارالحکومت کے نواحی قصبے میں رہنے والے ایک شخص کو اپنے بچوں سے اتنی محبت تھی کہ ان سے دور رہنا بھی اسکے لئے ناقابل برداشت ہوگیا تھا۔ اسکے بچے تقریباً5میل دور رہتے تھے۔ جہاں جانے کیلئے کوئی راستہ بنا ہوا نہیں تھا ۔ دشوار گزار راستوں سے یہ فاصلہ طے کرنا پڑتا تھا۔ آخر اس نے ایک اچھی سڑک بنانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنے تینوں بیٹوں سے روزانہ مل سکے۔ تفصیلات کے مطابق اسکے تینوں بچے ایک بورڈنگ اسکول میں پڑھتے تھے چنانچہ اس نے کلہاڑی اٹھائی اور پھاوڑا پکڑا اور سڑک بنانے میں مشغول ہوگیا۔ بچوں کو پہاڑی راستے سے آنے جانے میں 5پہاڑی راستوں سے آنا جانا پڑتا تھا چنانچہ جالندھر نے روزانہ 8گھنٹے کام کرکے سڑک توبنادی ہے تاہم اسکی تکمیل کا کام اس نے مقامی انتظامیہ اور حکومت کے حوالے کرکے انکی ذمہ داری قرار دی ہے۔ مقامی حکام سے اس نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ اسکے گاﺅں کو پانی اور بجلی فراہم کی جائے۔ اسکے بچوں کو بورڈنگ ہاﺅس سے گھر آنے میں 3گھنٹے صرف کرناپڑتے تھے۔ بی بی سی کی اطلاع کے مطابق مقامی حکام نے اس کی اس خدمت کے عوض معقول معاوضہ کی ادائیگی کا بھی اعلان کیا ہے۔نائیک کا کہناہے کہ جب اس نے کام شروع کیا تو اسے کسی کی مدد کی توقع تھی اور نہ ہی اس نے مقامی انتظامیہ سے مدد طلب کی تھی۔ وہ اپنے طور پر ہی اس کام میں لگ گیا تھا اور محنت کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب رہا۔ مقامی صحافی سیبا شکتی بسوال نے اسکا تفصیلی انٹرویو لیکر میڈیا کو جاری کیا ہے۔
 

شیئر: