Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایم سے پیسے لوٹنے والے مزید 3چینی گرفتار

کراچی.... پولیس نے اے ٹی ایم  میں ڈیوائس لگا کر پیسے لوٹنے والے مزید 3چینی باشندوںکو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو شارع فیصل پر واقع نجی بینک کے قریب چینی باشندوں کی مشکوک نقل و حرکت کے متعلق اطلاع ملی ۔جس پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے شارع فیصل پر واقع نجی بینک کے قریب سے چینی باشندے شوپنگ کو گرفتارکرلیا جبکہ ملزم کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ جن میں 2کو گرفتار کرلیا گییا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ساڑھے 6 لاکھ روپے نقدی اور اسکمنگ مشین برآمد کرلی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان بینک میں اسکمنگ ڈیوائس نصب کرنے کیلئے آئے تھے لیکن پولیس کی بروقت کاروائی کے باعث وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ایف آئی اے کے حوالے کردیا جائے گا ۔ اس کے مزید ساتھیوں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اے ٹی ایم مشین کے ذریعے صارفین کے پیسے نکالے جانے کا واقعات پیش آئے تھے جس پر تحقیقات سے معلوم ہواتھا کہ ملزمان اسکمنگ ڈیوائس کو اے ٹی ایم مشین پر نصب کردیتے ہیں جس سے صارف کا ڈیٹا ملزمان کے پاس محفوظ ہوجاتا ہے ۔اس دوران ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا اور چند روز قبل زینب مارکیٹ کے قریب عبداللہ ہارون روڈ پر واقع نجی بینک میں اسکمنگ ڈیوائس لگانے کیلئے آنے والے دو چینی باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

شیئر: