کراچی میں پانی کے منصوبے کب پورے ہونگے، سپریم کورٹ
کراچی .... سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گندے پانی، ڈبے کے دودھ اور ماحولیاتی آلودگی کے مقدمات کی سماعت جاری ہے۔ سپریم کورٹ نے میئر کراچی وسیم اختر کو فوری طور پر طلب کرنے پر کراچی رجسٹری پہنچ گئے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آخر پانی کی قلت کیوں ہے؟ اور پانی کے منصوبے کب مکمل ہونگے۔ انہوں نے حکام کو کہا کہ مجھے الجھایا نہ جائے۔ سیدھے سیدھے جواب دو ایسا کیوں ہے؟ پانی کے ٹینکرز سے کمی کیوں پوری نہیں ہوتی۔ سپریم کورٹ نے جسٹس (ر) امیر ھانی کو واٹر کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا۔ چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کو 15دن میں بتا دیں گے کہ کونسے منصوبے مکمل ہوئے۔