Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکانات کے قرضے 220ارب ریال .....اخبار کی شہ سرخیاں

15جنوری 2018ءپیر کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے عربی اخبار المدینہ“ کے صفحہ اول کی سرخیاں

٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے جاپان کے وزیر اقتصاد و توانائی کی ملاقات
٭ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور سعودی وزیر داخلہ میں حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال
٭ رابطہ عالم اسلامی نے جزائر قمر میں طبی معائنے کی تحریک شروع کردی
٭ سعودی جاپانی تجارتی فورم سے دونوں ملکوں کی شراکت کی جڑیں مضبوط ہوگئیں، شرکائ
٭ 3برس تک تعمیر نہ کرانے پر پلاٹ واپس لے لئے جائیں گے، سعودی وزارت آباد کاری کا انتباہ
٭ جدہ کے ساحل پر ثقافتی پارک فکر و فن کا مرکز بن گیا
٭ مکانات کے قرضے 220ارب ریال تک پہنچ گئے
٭ سعودی حکومت میں شامل شخصیات کو کافر قرار دینے والے 11داعشیوں پر ریاض کی خصوصی فوجداری عدالت میں مقدمہ
٭ میرے بیٹے فرزندان وطن سے زیادہ بڑھ کر نہیں، یمن کے نائب صدر علی الاحمر کا بیان
 ٭ سعودی ایف ڈی اے نے سیلمونیلا سے آلودہ بچوں کے دودھ کی درآمد پر پابندی عائد کردی
٭ ایرانی حکمراں تحریک بیداری چلانے والوں کو موت کی سزائیں دے رہے ہیں، ایرانی فیکٹریاں مفلوج ہوکر رہ گئیں
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: