اینجلیک کیربر ویمنز سنگلز کی چیمپیئن بن گئیں
سڈنی :سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں اینجلیک کیربر ویمنز سنگلز کی چیمپیئن بن گئیں۔ سڈنی انٹرنیشنل ٹینس کے ویمنز سنگلز میں سابق ورلڈ نمبرون جرمن اسٹار اینجلیک کیربر نے آسٹریلیا کی ایشلیگ بارٹی کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-4،6-4 سے ہرادیا۔ یہ کیربر کی نئے سیزن میں لگاتار نویں فتح شمار ہوئی۔ آئندہ ہفتے شروع ہونے والے سیزن کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن سے قبل یہ ٹائٹل فتح کیربر کیلئے خاصی حوصلہ افزا ہے، تین باہمی مقابلوں میں بارٹی کیخلاف یہ کیربر کی دوسری فتح ہے۔