Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری لڑاکا طیاروں سے مسافروں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگیا، بحرین

منامہ: بحرینی وزارت ٹرانسپورٹ و ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت محکمہ شہری ہوا بازی بازی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ قطر کی طرف سے امارات کے مسافر طیارے کو روکنے کی کوشش کی گئی ۔ واقعہ پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح9بجکر35منٹ پر ہوا جب قطر کے دو لڑاکا طیارے قطری کی فضائی حدود سے آکر امارات ایئر لائن کے دبئی سے آنے والے مسافر طیارے کو روکنے کی کوشش کی جب وہ بحرین انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی طرف روانہ تھا۔ 
مزیدپڑھیں: قطر نے ہمارے مسافر طیارے کو روکنے کی کوشش کی، امارات
یہ مسافر طیارہ فضائی راستہ UP669پر تھا اور شہری ہوا بازی کے تمام تقاضے اور شرائط پورے کئے ہوئے تھا۔قطری کے لڑاکا طیارے امارات کے مسافر طیارے سے دو میل کی دوری پر پرواز کرنے لگے جس کے باعث اماراتی طیارے کے مسافروں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگیا۔ اس پر بحرینی نگران آفسر نے فوری مداخلت کرتے ہوئے مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے اقدامات اٹھائے۔واضح رہے کہ ا سے پہلے بھی امارات کے الاتحاد ایئرلائن کے طیارے کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آچکا ہے۔بحرینی حکومت قطر کے اس خطرناک اقدام کے متعلق متعلقہ عالمی اداروں کو آگاہ کرے گی۔
مزید پڑھیں:امارات طیارے کو روکنے کی کوشش قابل مذمت ہے، سعودی عرب
 

شیئر: