Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور زلمی نے گلوبل ٹی 20 زلمی لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا

 
پشاور:پاکستان سپر لیگ چیمپیئن پشاور زلمی نے اپنی ٹی ٹوئنٹی لیگ ’گلوبل زلمی لیگ‘ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ چیمپیئن فرنچائز نے گزشتہ سال 10 غیر ملکی زلمی ٹیموں پر مشتمل زلمی ورلڈ کپ کا انعقاد کیا تھا اور زلمی ورلڈ کپ کی پذیرائی اور مقبولیت کے پیش نظر اس نے اپنی ٹی ٹوئنٹی لیگ ’گلوبل زلمی لیگ‘ کے انعقاد کا پروگرام بنایا تھا۔ پروگرام کے مطابق لیگ 11 فروری سے اماراتی ریاست عجمان میں شروع ہوگی، لیگ میں دنیا بھر سے 16 ممالک اور شہروںکی زلمی ٹیمیںشریک ہوں گی۔جن میں آسٹریلیا زلمی، آسٹرین زلمی، بحرین زلمی، بون زلمی، کینیڈا زلمی، چین زلمی، دبئی زلمی، کابل زلمی، کشمیر زلمی، کوریا زلمی، لندن زلمی، پیرس زلمی، سعودی عرب زلمی، جنوبی افریقا زلمی، ٹورینو زلمی اور یو ایس اے زلمی نیشنل ٹیم شامل ہیں۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ گلوبل زلمی لیگ کا انعقاد اور دنیا کے 16 ممالک میں زلمی ٹیم کی تشکیل ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ گلوبل زلمی لیگ میں اوور سیز پاکستانی اورہندوستانی بھی شامل ہیں جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو قریب آنے کا موقع ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گلوبل زلمی لیگ میں شریک 16 ٹیموں میں خیبرپختونخوا اور فاٹا کے2 کرکٹرز بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

شیئر: