Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سامی کا پشتو میں ٹوئٹ

 
جمیکا:ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپیئن ٹیم پشاور زلمی کے قائد ڈیرن سامی نے ٹویٹ کی جس میں انہوں نے پشاور زلمی کے مداحوں اور شائقین کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل تھری کے ڈرافٹ سے متعلق بھی سوال کیا۔سیمی کے ٹویٹ کی خاص بات ہے کہ انہوں یہ ٹویٹ انگریزی میں نہیں بلکہ پشتو زبان میں کی اور پشتو زبان پر ان کا عبور دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔ سامی نے اپنی اور جاوید آفریدی کی ٹیم پشاور زلمی کوخوش آمدید کہا ( پخیرونا زلمیو) جس کے بعد انہوں نے ٹیم کا حال پوچھا ( سنگے ائے تاسو)، انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ زلمی سے تعلق رکھنے والے تمام افراد خیریت سے ہوں گے (امیدلرام چے تاسو با ٹول روخ جوڑیئے)۔ سامی نے پی ایس ایل تھری کے حوالے سے پوچھا کہ" ڈرافٹنگ کے حوالے سے کیا چل رہا ہے اور انہیں بھی اس حوالے سے آگاہ کیا جائے"۔ ( سنگا چل دے، پی ایس ایل 3 بارا کے سہ خیال دے)۔

شیئر: