Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 3کا اعلان کر دیاگیا

 
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے مطابق پہلا میچ دبئی اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔22 فروری کو دبئی میں ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ہوگی۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل تھری میں ک±ل 34 میچزہوں گے جو 4 مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے ۔ ان میں سے 31 میچز متحدہ عرب امارات میں جبکہ 3 میچز پاکستان میں ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 22 فروری 2018 کو دبئی میں لیگ کی چیمپیئن ٹیم پشاور زلمی اور پہلی مرتبہ ایونٹ کا حصہ بننے والی ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائر میچ دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی مرحلے کے ایلیمنیٹر ون اور ایلیمنیٹر ٹومیچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:فکسنگ آفر پر کھینچ کر کھینچ کر حکام کے پاس لے جاونگا،محمد عرفان
ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیمیں پہلے راونڈ میں ایک دوسرے کے خلاف2-2 میچز کھیلیں گی جبکہ راونڈ کے اختتام پر پوائنٹس کی بنیاد پر سرِ فہرست 4 ٹیمیں پلے آف مرحلے میں جانے کی حقدار ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 25 مارچ 2018 کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پاکستانی کرکٹرز کیلئے دنیا کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا ایک شاندار پلیٹ فارم ہے ۔امید ہے شائقین جوق در جوق اسٹیڈیمز کا رخ کریں گے اور یہ ٹورنامنٹ پہلے دونوںایڈیشنز کی نسبت زیادہ کامیاب ہوگا۔

شیئر: