Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب ٹیلیکام سیکٹرکے گئے ’’اچھے دن‘‘

ممبئی۔۔۔۔۔کبھی چمک بکھیرنے والا ٹیلی کام سیکٹر اب غیر اطمینانی کے دور سے گزر رہا ہے۔ گزشتہ 6ماہ کے دوران یہاں بڑے پیمانے پر کارکنوں کو ملازمت سے نکالا جاچکا ہے۔ ہزاروں لوگوں کی نوکری خطرے میں ہے ۔ سی آئی ای ایل ایچ آر سروسز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر میں مقابلہ بازی بڑھنے اور کم منافع کی وجہ سے بڑے پیمانے پر لوگوں کی نوکری خطرے میں ہے۔ ٹیلی کام کمپنیوں کیلئے ٹیلکو، سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر سروس خدمات فراہم کرنے والی 65کمپنیوں کے 100سینٹرز اور درمیانے درجے کے ملازمین کے مابین سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اس سیکٹر میں تقریباً40ہزار لوگوں کوملازمت سے برخاست کردیا گیا جبکہ آئندہ 6ماہ تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ملازمت سے سبکدوش کئے جانے والوں کی تعداد 80سے 90ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ بنگلور بیسٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آدتیہ نارائن مشرا نے کہا کہ مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ آئندہ 2،3سہ ماہی تک رہے گا۔

شیئر: