Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

المجمعہ کی قدیم تاریخی مسجد الروساء کی تعمیرنو و تزئین

مسجد الروساء 1946 سے 1950 کے درمیان روایتی نجدی طرز پر تعمیر ہوئی تھی۔ فوٹو واس
سعودی عرب میں جاری شہزادہ محمد بن سلمان  پراجیکٹ برائے بحالی تاریخی مساجد  کے تحت  المجمعہ گورنریٹ میں واقع تاریخی مسجد الروساء کی تعمیرنو و تزئین کر دی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی نے سنیچر کے روز خبر شائع کی ہے کہ مسجد الروساء کو روایتی نجدی طرز کے ساتھ بحال کیا گیا ہے۔
مسجد الروساء ابتدائی طور پر 1946 سے 1950 کے درمیان روایتی نجدی طرز پر تعمیر کی گئی تھی اور اب اس کی تزئین و آرائش مٹی کے ساتھ تعمیراتی طریقے اپناتے ہوئے قدرتی مواد کے استعمال سے ہوئی ہے۔
مسجد کی بحالی اور تعمیر نو کے بعد اس کا رقبہ بڑھا کر 705 مربع میٹر سے زائد کر دیا گیا ہے، جس سے اب اس میں 210 نمازیوں کی گنجائش ہو گئی ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان  پراجیکٹ برائے بحالی تاریخی مساجد  کے دوسرے مرحلے میں مملکت کے 13 مختلف علاقوں میں تعمیر نو و آرائش کے لیے منتخب کی گئی 30 مساجد میں شامل ہے۔
دوسرے مرحلے کے  منصوبے کے تحت ریاض میں 6 مساجد، مکہ میں 5، مدینہ میں 4، عسیر میں 3، مشرقی ریجن، الجوف اور جازان میں 2-2 جبکہ شمالی حدود، تبوک، باحہ، نجران، حائل اور قصیم میں ایک، ایک مسجد تعمیرنو کے بعد بحال کی گئی ہے۔

تاریخی مساجد کی عبادت کے لیے بحالی کے ساتھ معماری کی اصل خوبصورتی  برقرار رکھی گئی ہے۔ فوٹو واس

شہزادہ محمد بن سلمان  پراجیکٹ برائے بحالی تاریخی مساجد  کا پہلا منصوبہ 2018 میں مکمل ہوا تھا، جس کے تحت مملک کے 10 مختلف علاقوں میں 30 مساجد بحال کی گئی تھیں۔
مملکت میں مساجد کے ورثے اور تاریخی خصوصیات کو محفوظ رکھتا ہوئے یہ منصوبہ روایتی اور جدید تعمیراتی معیار میں توازن کے ساتھ مسجد کے اجزاء کی پائیداری کو یقینی بناتا ہے۔

ثقافتی ورثے کی بحالی میں ماہر سعودی کمپنیاں اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔ فوٹو واس

ثقافتی ورثے کی بحالی میں مہارت رکھنے والی سعودی کمپنیاں اور ماہرین تعمیرات اس ترقیاتی منصوبے میں اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔
اس منصوبے کے تحت تاریخی مساجد کی عبادت کے لیے بحالی، معماری کی اصل خوبصورتی کو برقرار رکھتے ہوئے مملکت کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مساجد کی مذہبی اور ثقافتی اہمیت کو بڑھایا جا رہا ہے۔

https://www.whatsapp.com/channel/0029Va9a4C1HrDZkTw7GeJ01

شیئر: