پٹنہ ۔۔۔۔۔بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کے خاندان کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔ اب انکی بیٹی میسا کے شوہر شیلیش کے بعد لالو یادو کے دوسرے داماد راہول یادوبھی ای ڈی کے نشانے پر آگئے ہیں۔ ای ڈی نے راہول یادو کو تفتیش کیلئے سمن جاری کیا ہے۔ راہول یادوپر اپنی ساس اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کو ایک کروڑ روپے قرض دینے کا الزام ہے۔رابڑی دیوی نے اس رقم سے پٹنہ کی متنازعہ اراضی خریدی تھی۔ ای ڈی، راہول یادو سے ایک کروڑ روپے کی بابت معلومات حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ راہول یادو ،لالو پرساد کی بیٹی راگنی کے شوہر ہیں۔2012ء میں راہول اور راگنی کی شادی ہوئی تھی ۔2010-11ء اور 2013-14ء میں ڈیلائٹ مارکیٹنگ کے شیئر رابڑی کے نام ٹرانسفر ہوئے تھے جس کی بابت ای ڈی نے رابڑی دیوی سے تفتیش کی تھی۔