Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ : عادی مجرموں کی فہرست بنانے کی مہم کل سے شروع

    حیدرآباد - - - - - -تلنگانہ میں عادی مجرمین کے سروے کیلئے پولیس تیا رہے ۔18جنوری سے اس سروے کے حصہ کے طورپر عادی مجرمین کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔پولیس کا ماننا ہے کہ اس طرح کے سروے کے ذریعہ حاصل ہونے والی معلومات سے جرائم کی وارداتوں کی جانچ میں آسانی ہوسکے گی۔قبل ازیں ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں ایسا سروے کیا جاچکا ہے تاہم اب اس میں توسیع کی جائیگی ۔پولیس ریکارڈز کے مطابق زمرہ واری بنیاد پر عادی مجرمین کی فہرست تیار کی جائیگی ۔چوری، ڈکیتی ،ڈاکہ زنی ،اغوا،معاشی جرائم ،دھوکہ دہی اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث عادی مجرمین کی تفصیلی فہرست تیار کی جائیگی ۔ریکارڈ ز کے مطابق ان عادی مجرمین کا پتہ حاصل کرتے ہوئے ان کے گھر جاکر ان کے خاندان کی تفصیلات ، تازہ تصویر حاصل کی جائیگی اور ان تمام تفصیلات کو آن لائن کیا جائیگا ۔عادی مجرمین کے گھر کی گوگل کی مدد سے جیو ٹیگنگ بھی کی جائیگی ۔اس طرح اس طریقہ کار کے بعد کہیں بھی کوئی بھی جرائم کی وارادت ہونے پر سروے میں حاصل تفصیلات کو اس علاقہ کے جانچ افسر کو فراہم کیاجائیگا جس سے اس کو کسی بھی واردات کی جانچ میں انتہائی آسانی ہوسکے گی۔ڈی جی پی مہیندر ریڈی نے کمشنرس پولیس اور ضلع ایس پیز کو اس خصوص میں احکام جاری کئے ہیں۔سال پہلے پولیس نے حیدرآبا د پولیس کمشنریٹ حدود میں6ہزار ،سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں3 ہزار اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 2ہزار مکانات کی جیو ٹیگنگ کی تھی۔

شیئر: