Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پتنگ کی ڈور سے گلا کٹنے سے ایک شخص ہلاک

احمد آباد۔۔۔۔۔گجرات میں ہندوتہوار کے موقع پر پتنگ کی ڈور سے پیش آنے والے واقعات میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ 50سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ مہسانہ میں پتنگ کی ڈور سے کلپیش پٹیل نامی شخص کا گلا کٹنے سے موت ہوگئی۔وہ موٹر سائیکل سے صبح کام سے جارہا تھا کہ اچانک جھاریا چوراہے پرپتنگ کی ڈور سے اس کا گلا کٹ گیا ۔ زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔ پتنگ کی ڈور سے مہسانہ میں دیگر10افراد زخمی ہوگئے۔موربین میں 3اور بڑودہ میں 2افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اس طرح سورت ، راج کوٹ ، جام نگر، جونا گڑھ، نوساری، بھڑوچ اور دیگر مقامات پر تقریباً50افرادپتنگ بازی کرتے ہوئے چھت سے گر کر  اور ڈورسے کٹ کر زخمی ہوئے ۔

شیئر: