Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل باجوہ کی سری لنکا آمد، قیادت سے ملاقاتیں

 راولپنڈی .... پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ 2 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچے ۔ جہاں انہوں نے سری لنکن چیف آف ڈیفنس اور چیفس آف تھری سروسز سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو تینوں سروسز کے ہیڈ کواٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آرمی چیف نے سری لنکا کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا بھی دورہ کیا اور کالج کی فیکلٹی اور اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جاری پاک فوج کی کامیابی کی تعریف کی ۔سری لنکا میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے اخلاقی اور مالی امداد کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد کے تحت ہونے والے آپریشنز اور اس کے نتیجے میں ملنے والی کامیابیوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں کو دہشت گردی سے پاک کردیا گیا ہے۔

شیئر: