القریات میں 7مقامی چور گرفتار
القریات.... القریات پولیس نے 7مقامی چوروں کو گرفتار کرلیا۔ عمر کے دوسرے عشرے میں ہیں۔ گھرو ںسے مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیاگیا۔ الجوف پولیس کے ترجمان یزید النومس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ القریات کی اسپیشل فورس نے چھاپہ مار کر ان 7مقامی نوجوانوں کو گرفتا ر کرلیا جن پر گھروںمیں چوری کی وارداتوں کا شبہ تھا۔ ان کے قبضے سے مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔