سعودی عرب کی عالمی سرمایہ کاری
قاہرہ....باخبر ذرائع نے بتایا کہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اینڈی فور ہولڈنگ کمپنی کے ساتھ مذاکرات کرکے ڈبلیو ایم ای میں سرمایہ لگانے کی تفصیلات طے کررہا ہے۔ ذرائع نے امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ کو بتایا کہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ 500ملین ڈالر سے زیادہ کا سرمایہ لگائیگا۔ 5سے 10فیصد حصص سعودی عرب کے ہوجائینگے۔ ابھی تک سرمائے کے حجم کا معاملہ طے نہیں ہوا ۔