Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپوزیشن کا احتجاج، پولیس کے پاس اسلحہ نہ ڈنڈا

لاہور ....مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے باعث بدھ کو کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ طاہر القادری کی قیادت میں اپوزیشن حکومت کیخلاف پاور شو کا مظاہرہ کررہی ہے۔ مال روڈ پر جلسے کی وجہ سے چیئرنگ کراس چوک سے جی پی او چوک تک سارے راستے بند ہیں۔ علاقے میں کالج اور شاپنگ سینٹرز بھی بند کردیئے گئے جن کی وجہ سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑیگا۔ جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں جس کی وجہ سے وکلاءاور ججز بھی عدالتو ںمیں تاخیر سے پہنچے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہناہے کہ پولیس کے پاس نہ ہی اسلحہ ہوگا اورنہ ہی ڈنڈا۔
 

شیئر: