Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امپائرز کے ساتھ خراب طرزعمل ، ویرات کوہلی پر جرمانہ

  سنچورین: امپائر کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کو میچ فیس کے 25فیصدسے محروم ہونا پڑا اوران کے منفی طرز عمل کی وجہ سے ان پر جرمانہ کردیا گیا ۔ وہ ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ سے بھی نوازے گئے جو مستقبل میں ایسی حرکت پر ان کے لئے زیادہ سنگین صورتحال کا سبب بن سکے گا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن ہندوستانی کپتان نے بارش کے بعد کھیل شروع کئے جانے کے بعد نمی کی وجہ گیند کی حالت خراب ہو نے پر بار بار امپائر سے شکایت کی لیکن شنوائی نہ ہونے پر سخت غصے میںگیند کو گراونڈ پر پٹخ دیا۔ان کے طرز عمل کو گراونڈ امپائرز کے ساتھ تھرڈ اپمائر اور میچ ریفری نے بھی نوٹ کیا ۔ بعد ازاں خراب روشنی کے باعث کھیل روکنے پر بھی کوہلی نے برہمی کا اظہار کیا وہ اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میزبان بیٹسمینوں کو قابو کرنا چاہتے تھے لیکن امپائرز نے ان کا موقف تسلیم نہیں کیا اور میچ روک دیا۔آئی سی سی نے انہیں لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 25 فیصد میچ فیس کے برابر جرمانہ عائد کیا اور ایک منفی پوائنٹ دے دیا ہے۔ ہندوستانی کپتان اپنی غلطی تسلیم کر نے کی وجہ سے کسی بڑی کارروائی سے بچ گئے۔

شیئر: