Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویرات کوہلی کی شادی کی انگوٹھی گلے میں

 
کیپ ٹاون: ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کو اداکارہ انوشکا شرما سے شادی میں ملنے والی انگوٹھی اتنی پسند ہے کہ انہوں نے یہ انگوٹھی انگلی کے بجائے گلے میںڈال رکھی ہے۔گزشتہ ماہ اٹلی کے شہر میلان میںان کی شادی انجام پائی تھی۔ کیپ ٹاون میں میچ پریکٹس کے دوران بھی انہوںنے یہ انگوٹھی گلے سے نہیں اتاری۔ میچ پریکٹس کے دوران کوہلی کے گلے کی انگوٹھی کی پر لوگوں نے تبصرہ کیا ہے کہ کپتان ویرات کوہلی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کرکے بہت خوش ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے شادی کی انگوٹھی گلے میں ڈال لی۔واضح رہے کہ ہند اور جنوبی افریقہ کے مابین 3 ٹیسٹ میچز، 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔شادی کے بعد یہ کوہلی کی پہلی سیریز بھی ہے ۔ انہوں نے گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے دوران صرف ٹیسٹ میچوں میں شرکت کی تھی اور ون ڈے سیریز کے دوران شادی کی چھٹیوں پر رہے۔
 

شیئر: