لزبن۔۔۔ پرتگال کے کمیونٹی سینٹر میں آگ لگنے کے باعث 8افراد ہلاک اور50زخمی ہوگئے ۔ شہری تحفظ کے سربراہ پائولر سانئوس کے مطابق شمالی پرتگال میں آگ لگنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مقامی کمیونٹی سینٹرمیں70کے قریب افراد عمارت میں رات کا کھانا کھانے میں مصروف تھے کہ اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں8افراد ہلاک اور50زخمی ہوئے ۔ سربراہ پائولر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کئی افراد کے ہلاک اور50سے60کے درمیان زخمیوں کی اطلاعات ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بعض زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہ سے متعلق تاحال واضح اطلاع نہیں مل سکی ۔ پولیس نے اس حوالے سے تحقیق کا عمل شروع کردیا ہے ۔