نیو یارک ۔۔۔ نیویارک میں واقع ٹرمپ ٹاور میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ایک شہری اور آ گ بجھانے والے عملے کا رکن زخمی ہو گیا ۔ یہ ٹاور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت ہے اور صدر اس کی آخری 3منزلوں میں رہتے ہیں لیکن پچھلے سال جنوری میں جب سے وہ صدر بنے واشنگٹن میں رہائش رکھتے ہیں ۔ اس بلڈنگ میں ایرک اور ڈونلڈ جونیئر کے بھی دفاتر ہیں اور ایونکا کی فیشن کمپنی کا ہیڈ کوارٹر بھی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ عمارت کے بالائی حصے میں نصب ائیرکنڈیشن اور ہیٹنگ سسٹم میں لگی ۔آتشزدگی کے باعث کثیر المنزلہ عمارت دھویں سے بھر گئی ۔