Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا میں رہائشی مکان میں آگ لگنے سے 4 بچے ہلاک ہوگئے

ٹورنٹو۔۔۔ کینیڈا میں ایک رہائشی مکان میں آگ لگنے سے 4 بچے ہلاک ہوگئے۔ آگ لگنے کا یہ واقعہ کینیڈا  کے مشرقی صوبے نووا سکاٹیا میں ہیلی فیکس کے جنوب مغرب میں 260 کلومیٹر کے فاصلے پر یارماوتھ کاونٹی میں پیش آیا۔ مرنے والے دو بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ مرنے والے دو دیگر بچے بھی آگ لگنے کے وقت مکان میں موجود تھے۔ حکام کے مطابق صوبے میں ان دنوں شدید سردی پڑرہی ہے اور درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔

شیئر: